بغیر منظوری ٹائون بنانے اور تشہیری مواد میں پارکس وغیرہ نہ رکھنے پر مالک کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:00

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) بغیر منظوری ٹائون بنانے اور تشہیری مواد میں پارکس وغیرہ نہ رکھنے پر ٹائون مالک کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 87-A/6-R میں ایک شخص شیخ ضیاء الحق نے گرین سٹی راوی ٹائون بناکر شہریوںکو نقشہ بروشر ز اورتشہیری مواد میں پارکس ‘کشادہ سڑکیں وغیرہ ظاہر کرکے پلاٹ فروخت کئے لیکن موقع پر پارکس وغیرہ نہ ہیں اور نہ ہی اس حوالہ سے کوئی جگہ مختص کی گئی۔

ملزم نے مذکورہ ٹائون کی ڈسٹرکٹ کونسل ساہیوال سے منظوری حاصل نہیں کی۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون نے انفورسمنٹ انسپکٹر محمد ندیم مبین کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف 420/468/471 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں