ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر کیخلاف سرکاری خزانہ کو ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کا جھٹکا لگانے کے انکشافات

ایڈیشنل سیشن جج 26اکتوبر کو سپورٹس آفیسر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا فیصلہ کریں گے

اتوار 24 اکتوبر 2021 16:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر ساہیوال عبد القیوم کے خلاف سر کاری در ختوں کی چوری،سٹیڈیم کی دوکانوں اور بند ہوٹل کے کمرے کرایہ میں دے کر سالانہ سرکاری خزانہ کو ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کا جھٹکا لگانے کے انکشافات کے بعد انٹی کر پشن ساہیوال نے انکوائری شروع کر دی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال 26اکتوبر کو عبد القیوم سپورٹس آفیسر کے خلاف درج رٹ پٹیشن میںمبینہ الزامات پر مقدمہ درج کر نے کا فیصلہ سنائیں گے۔

سپورٹس کالونی میں ایک الاٹی محمد انور نے انٹی کر پشن کو ایک در خواست میں مبینہ کر پشن کے انشکافات کئے جس میں اب تک کروروں روپے خرد برد کر نے ،سرکاری درخت کاٹ کر فروخت کر نے ،سٹیڈیم کی دوکانوں کو کرایہ پر دینے کے نام پر بوگس رسیدیں بنا کر ماہانہ دس لاکھ روپے کی وصولیاں کر کے ہڑپ کر نے کے الزامات کی انکوائری شروع کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ17ستمبر 2021کو سر کاری کوارٹروں کی واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم توڑ دیا تاکہ وہ مکینوں کو بیدخل کر سکے اور سالانہ ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کا سر کاری خزانے کو نقصان پہنچانے کی انکوائری انٹی کر پشن ساہیوال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مکمل کر لی ہے اور محمد انور کی عدالت میں رٹ پٹیشن پر سپورٹس آفیسر اور دیگر ساتھیوں کے خلاف اندراج مقدمہ کا فیصلہ عدالت 26اکتوبر کو سنائے گی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں