ساہیوال،پراپرٹی ڈیلر نے ہم پیشہ کو دس لاکھ کا ٹیکہ لگا دیا،مقدمہ درج

اتوار 24 مارچ 2024 20:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) پولیس سول لائن نے پراپرٹی ڈیلر عرفان رشید کے خلاف دس لاکھ روپے جعلی دستاویزات سے ہتھیانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق طارق بن زیاد کالونی کے پراپرٹی ڈیلر علی حیدر کو اپنا ملکیتی گھر فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر عرفان رشید پراپرٹی ڈیلر نے گھر دکھایا اور ایک کروڑ روپے میں سودا طے کر لیا اور دس لاکھ روپے ایڈوانس نقدی لے کرا قرارنامہ تحریر کرکے دے دیا۔جب مقررہ وقت پر مکان رجسٹری کرانے کے لیے کہا تو ملزم رقم ہڑپ کر کے رفوچکرہو گیا۔پولیس سول لائن نے علی حیدر کی مدعیت میں مقدمہ471،468، 420ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں