وزیر اعلیٰ کا چینی سفیر اور قونصلیٹ کے ہمراہ کول پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا

قادر آباد کول پاور پراجیکٹ ساہیوال مقررہ ٹارگٹ سے قبل مکمل ہونے سے ملکی تاریخ میںنئے باب کا اضافہ ہوگا ٬ شہباز شریف

جمعہ 14 اکتوبر 2016 16:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے قادر آباد کو ل پاور پراجیکٹ ساہیوال کا آج اچانک دورہ کیا انکے ہمراہ پاکستان میں چین کے سفیر (Zhang Peiuan Quan)اور قونصلیٹ(Zhang Fuguo)تھے انہوں نے قادر آباد کول پاور پراجیکٹ کے تیزی سے جاری کام پر اطمنان کا اظہار کیا ٬ چینی انجینئروں اور تعمیراتی کام کے ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادرآباد کول پاور پراجیکٹ کے مقررہ مدت سے قبل مکمل ہونے سے پاکستان کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ ہوگا اور روشن پاکستان کے حکومت کے ویژن کو تقویت ملے گی انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر کے پاکستان میں اندھیروں کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس سے پاکستان اور چین کی دوستی کے رشتے اور بھی مضبوط ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت 2018تک ملک کو لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا وعدہ پورا کر یگی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں