ساہیوال‘ نواحی چک67۔ای۔بی میں ایک زمیندار اللہ دتہ کے گھر پر مسلح افراد کی فائرنگ سے اسکے دو بیٹے اللہ یارا ور سر فراز جاں بحق

بدھ 21 اگست 2019 17:02

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) نواحی چک67۔ای۔بی میں ایک زمیندار اللہ دتہ کے گھر پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے اسکے دو بیٹے اللہ یارا ور سر فراز جاں بحق ۔ اورباپ اللہ دتہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

اللہ دتہ کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال ایمر جنسی میں دا خل کرا دیا گیا ہے جہاں حالت نازک ہے۔جبکہ دونوں بھائیوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔ڈکیتی یا کسی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں