ساہیوال، ہوٹل کے ویٹر کے اغوا مقدمہ درج کرلیا گیا

منگل 22 جون 2021 16:31

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) دسہرہ گرائونڈ نزد نورانی مسجد ریلوے روڈ کے قریب ایک مکان سے ہوٹل کے ویٹر کو اغوا کر لیا گیا مقدمہ درج ۔بازیاب نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق مقامی شوز فیکٹری کے مالک سلیمان رضا کے گھر سے دس ہزار روپے کی نقدی ،دو لاکھ روپے کے زیورات چو ری کر لئے گئے سلیمان رضا کو دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ چوری کا مر تکب اسکا بھائی عابد علی،ہوٹل کا بہرہ (ویٹر) ہے۔

جس پر سلیمان رضا کی رپورٹ پر پولیس نے اپنے بھائی عابد علی کے دوست ویٹروں کو چوری کی واردات کا سراغ لگانے کے لئے شامل تفتیش کرایا تو نا معلوم ملزموں نے سلیمان رضا کے بھائی عابد علی ویٹر کو اغو اکر لیا اور فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ سٹی نے سلیمان رضا کی مد عیت میں نا معلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ 365 ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ویٹر بازیاب نہیں ہو سکا اور نہ ہی ملزموں کا سراغ چل سکا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں