ساہیوال،زمیندار قتل ،کھیت سے لاش بر آمد کرلی گئی

جمعہ 24 ستمبر 2021 17:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) نواحی چک 150۔نائن ایل میں ایک زمیندار عبد الرزاق کو قتل کر دیا گیا کھیت سے لاش بر آمد قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے زمیندار ارسلان اکرم رات کو کھیتوں کو پانی لگانے کیلئے گیا تو اپنے بھائی عبد الرزاق کو کھانا لیکر آنے کا کہہ کر چلے گیا لیکن عبد الرزاق اپنے بھائی کے پاس نہ پہنچا گھر جا کر پوچھا تو وہ گھر سے جا چکا تھا رات تلاش جاری رکھی ۔صبح لاش کھیت میں مٹی زدہ پائی گئی۔پولیس ڈیرہ رحیم نے ارسلان اکرم کی مد عیت میں مقدمہ 34,302 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔مقتول کی موت کا معمہ حل نہیں ہو سکا اور نہ ہی ملزم گرفتار ہو سکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں