ساہیوال، مدرسہ سے میلاد کیلئے جانے والی 2لڑکیاں لاپتہ

بدھ 12 دسمبر 2018 22:24

ساہیوال۔ 12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) مدرسہ سے میلاد کیلئے جانے والی 2لڑکیاں لاپتہ ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ مدرسہ فیضان مصطفی سکیم نمبر 3 میں بچیاں پڑھنے آئیں تو قبرستان کے گورکن غلام غوث کی بیوی مدرسہ سے میلاد کیلئے 12بچیوں کو اپنے گھر لے آئی ۔

(جاری ہے)

میلاد شروع ہوا تو 2بچیاں ثناء شریف اور ثمرہ ساڑھے بارہ بجے کے قریب میلاد سے واپس چلی گئیں جو نہ تو مدرسہ پہنچیں اور نہ ہی اپنے گھرپہنچ سکیں ۔ جب بچیاں گھرنہ پہنچیں تو والدین کو تشویش ہوئی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک بچی کے گھر والوں کو موبائل فون پر میسیج ملاکہ ان کی امداد کی جائے وہ مشکل میں ہیں ۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون مصروف تفتیش ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں