ساہیوال،اراضی ریکارڈ سنٹر میں کرپشن اور ٹائوٹ مافیا کے خلاف خصوصی مہم شروع

پیر 14 جنوری 2019 21:50

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ رائو زاہد اقبال نے کہاہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں کرپشن اور ٹائوٹ مافیا کے خلاف خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اراضی سنٹر میں کرپشن کی شکایت اور ٹائوٹ مافیا کے خاتمے کے لئے فلیکسز آویزاں کی گئی ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر کا جاری کردہ واٹس اپ نمبردرج ہے ۔

ایک ملاقات میں انہوںنے کہاکہ اگر کسی ملازم یا ٹائوٹ نے سائلین سے رشوت طلب کی تو سائل خود ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ واٹس اپ نمبرپرشکایت کرے گا ۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن کرنے والے ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے سنٹر آنے والے سائلین سے اپیل کی کہ وہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں حقائق پر مبنی کرپشن ہوتو واٹس اپ نمبر پر شکایت کریںاور کرپشن کی روک تھام کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

ساہیوال (اے پی پی)میئر ساہیوال اسد علی خاں بلوچ 2 روزہ دورہ کے لئے ملائشیا روانہ ہوگئے۔ ان کا یہ دورہ نجی نوعیت کا دورہ ہے وہ بدھ کے روز واپس پاکستان پہنچیںگے۔ ساہیوال روانگی سے قبل اخبار نویسوںسے ملاقات کے دوران انہوںنے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن شہر کی بہتر صفائی ستھرائی کے لئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے جس کے لئے افسران اور سینٹری عملہ دن رات کوشاں ہے۔انہوںنے کہاکہ یونین کونسل کے چیئر مینوں کی مشاورت سے شہر کی بہتری کے لئے کام کیاجارہاہے۔ حکومت کی تبدیلی کے بعد ترقیاتی فنڈز نہیں مل رہے ۔ ترقیاتی فنڈز ملنے پر شہر کے ہونے والے ترقیاتی کام پر بھی توجہ دینگے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں