دوڈاکوصنعتکار کے گھرسیطلائی زیورات،گھڑیاں، موبائل،نقدی چھین کر فرار

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:26

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) 2نامعلوم ڈاکوئوں نے مقامی صحافی کے صنعتکار بھائی کے گھرمیں گھس کر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ‘گھڑیاں ‘ موبائل اورنقدی چھین کر فرار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی میاں مشتاق احمد کے بھائی معروف صنعتکار میاں تاج محمد کے گھر 174/Nفرید ٹائون میں 2نامعلوم ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ‘موبائل فون اور گھڑیاں وغیرہ چھین لیں بعدازاں نامعلوم ڈاکو بالائی منزل پر کرایہ دار رانا عمران کے گھرمیں گھس کر ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔

ایس ایچ او تھانہ فرید ٹائون پولیس عابد بھلہ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے اور ضروری کارروائی شروع کردی ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں