ساہیوال: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے رویہ کے خلاف وکلائا ور سائلین ایک پیج پر

احمد عثمان جا وید کو عدالت سے باہر نکال دیا گیا عدالت میں تلخ کلامی پر گن مین نے اسلحہ تان لیاکمشنر نے فریقین کو طلب کر لیا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد عثمان جا وید کی عدالت میدن جنگ بن گئی عدالت کے رویہ سے تنگ وکلاء اور سائلین یکجا ہو گئے

منگل 22 اکتوبر 2019 23:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے رویہ کے خلاف وکلائا ور سائلین ایک پیج پر احمد عثمان جا وید کو عدالت سے باہر نکال دیا گیا ۔عدالت میں تلخ کلامی پر گن مین نے اسلحہ تان لیا۔کمشنر نے فریقین کو طلب کر لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد عثمان جا وید کی عدالت میدن جنگ بن گئی عدالت کے رویہ سے تنگ وکلاء اور سائلین یکجا ہو گئے ۔

زرائع کے مطابق اے ڈی سی ریونیو احمد عثمان جا وید عدالت میں مقدمات کی سماعت کر رہے تھے پیپلز پارٹی کے رہنما امیدوار ایم این اے علی فرید کاٹھیہ ایڈوکیٹ کا کیس زیر سماعت تھا جس میں محمد علی ایڈوکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروایا ۔احمد عثمان جا وید یکطر فہ فیصلہ کر نے پر مصر تھے ۔دیگر وکلاء کی مداخلت پر بھی وہ باز نہ آئے ۔

(جاری ہے)

عدالت کے مبینہ سخت رویہ کے شاکی سائلین بھی وکلاء کے ہم آواز ہو گئے ۔

ممبر پنجاب بار کونسل و سابق صدور بار مہر قطب الدین طارق اور چو ہدری انور سمیت در جنوں وکلاء نے احتجاج کر تے ہوئے احمد عثمان جا وید کو عدالت سے باہر نکال کر عدالتی کاروائی رکوا دی ۔احمد عثمان جا وید اپنا دفتر چھوڑ کر رہائش گاہ پر چلے گئے ۔مشتعل وکلاء کی بڑی تعداد اور سائلین عدالت کے باہر موجود رہے ۔ریڈر نے سائلین کو آئندہ کی تاریخیں دے کر روانہ کر دیا ۔زرائع کے مطابق احمد عثمان جا وید اپنے غیر لچکدار اور متکبرانہ رویہ کی بنا پر اکثر نا خوشگوار صورتحال سے دو چار رہتے ہیں ۔گز شتہ روز بھی سائلین کو تمام دن انتظار کروانے کے بعد آئندہ کی تاریخیں دے کر روانہ کر دیا گیا تھا جبکہ احمد عثمان جا وید اپنی عدالت اور دفتر چھوڑ کر دیگرا فسران کے دفاتر میں بیٹھے رہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں