والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ہر پولیو مہم میں ویکسین ضرور پلوائیں،کمشنر ساہیوال ڈویژن

جمعرات 20 فروری 2020 17:48

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے کہا ہے کہ پولیو عمر بھر کے لئے معذور کرنے والی خطر ناک بیماری ہے جس سے بچائو عوام کے بھر پور تعاون کے بغیر ممکن نہیں ،والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ہر پولیو مہم میں ویکسین ضرور پلوائیں تا کہ ان میں بیماری کے جراثیم سے لڑنے کی طاقت مستحکم رہے۔

(جاری ہے)

وہ یہاں ڈی سی آفس میں تین روزہ پولیو مہم کے اختتام پر جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید ،ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء ،ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر صادق سلیم اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔انہوں نے فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ ویکسین پینے سے محروم بچوں کو اگلے دو دنوں میں ویکسین پلائی جانی ہر صورت یقینی بنائی جائے تا کہ پولیو وائرس کے پھیلنے کے امکان کو ختم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں