ساہیوال، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل نامعلوم زخمی دم توڑگیا

بدھ 23 ستمبر 2020 20:26

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) 4روز قبل ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل نامعلوم زخمی دم توڑگیا‘لاوارث قراردیکر ماہی شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 4روز قبل ملتان روڈ پر ایک ہوٹل کے قریب35سالہ نامعلوم شخص کو کار نے ٹکر مارکر زخمی کردیا تھا جسے ریسکیو1122 نے طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جو گزشتہ روز دم توڑگیا۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون نے لاوارث قرار دیکر ایدھی سنٹر کے حوالے کردیا جسے ایدھی سنٹر نے شہر خموشاں ویلفیئر سوسائٹی کے ذریعے قبرستان ماہی شاہ میں امانتاً دفن کردیا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں