ساہیوال، آئل ٹینکر اوررکشہ کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق، رکشہ ڈرائیور شدید زخمی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 21:55

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) آئل ٹینکر اوررکشہ کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ‘رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیرون بس سٹینڈ عارفوالا چوک میں تیز رفتار آئل ٹینکر اور رکشہ کے تصادم میں 66/GDکا رہائشی اسحاق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ رکشہ ڈرائیور مشتاق شدید زخمی ہو ا ہے جسے ریسکیو 1122نے طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی موقع پر پہنچی جو مصروف تفتیش ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں