ساہیوال ،کسانوں کا پانی چوری کر نیوالے وڈیروں کیخلاف مقدمات درج نہ کر نے پر کسانوں کا احتجاج

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:03

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) نواحی چک44۔فائیو۔ایل کے موگہ جات پر پائپ لگا کر پانی چوری کر نے والے پانی چوروں کے خلاف مقدمات درج نہ کرانے پر کسانوں کا احتجاج۔ چک44۔فائیو۔ایل کے کسانوں غلام یٰسین نمبر دار،عنایت اللہ نمبردار ،رانا محمد انیس،ماسٹر محمد یوسف ،محمد سرور،ذو الفقار علی ،محمد منظور اور فیاض احمد نے گز شتہ رات چک49۔

فائیو۔ایل اور چک55۔فائیو۔ایل کے بڑے زمینداروں کے نہر5۔

(جاری ہے)

ایل کے موگہ جات پر پائپ لگا کر کھلے بندوں پانی چوری کر کے اپنے کھیتوں کو سیراب کر تے ہوئے پکڑ لیا اور پولیس یوسف والہ نے پانی چوری کر تے ہوئی8پائپ بر آمد کر کے قبضہ میں لے لئے لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا ۔ جس پر کسانوں نے محکمہ انہار کے دفاتر میں احتجاج کیا اور پانی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر نے اور انہیں ٹیل تک پانی فراہم کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔احتجاج کر نے والے کسانوں کے نمائندہ وفد سے باتیں کر تے ہوئے اریگیشن ایکسین ساہیوال ڈویژن یاسرمنیرنے پانی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کا یقین دلایا تو احتجاج کر نے ولاے کسان پر امن منتشر ہو گئی

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں