ساہیوال،سات سال بعد دوہرے قتل کا اشتہاری دوبئی پلٹ گرفتار

پیر 26 اکتوبر 2020 18:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) پولیس یوسف والہ نے سات سال قبل چک52۔فائیو۔ایل میں بیوی سکینہ اورمحبوبہ کی بیٹی مہوش کے دوہرے قتل کے اشتہاری مجرم دوبئی پلٹ محمد حفیظ کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل بھی بر آمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق21اپریل2013کو جب ملزم محمد حفیظ اپنی محبوبہ رقیہ کے گھر بیٹھا اس سے خوش گپیوں میں مصروف تھاتو اسکی بیوی سکینہ نے چھاپہ مارا اور شر مندہ کیا تو ملزم نے اپنی بیوی سکینہ کو گولی مار دی اور محبوبہ نے پسٹل چھین لیا توملزم نے پسٹل واپس لیکر دوبارہ فائر کیا جس سے محبوبہ کی کمسن بیٹی مہوش بھی گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی تھی۔

پولیس یوسف والہ نی21اپریل2013کو محمد حفیظ اور اسکی محبوبہ رقیہ کے خلاف مقدمہ34,302ت پ درج کر لیا تھا اور رقیہ کو گرفتار کر لیا تھا لیکن ملزم محمد حفیظ فرار ہو کر دوبئی چلے گیا ۔جسے اب پولیس یوسف والہ نے دوبئی سے واپسی پر لاہور سے گرفتار کر لیا۔جبکہ رقیہ کو عدالت نے بری کر دیا تھا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں