کوٹ خادم علی چوکی کے قریب ایک گھر میں ہونیوالی چوری کی واردات کا مقدمہ درج

جمعرات 19 نومبر 2020 19:10

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2020ء) : کوٹ خادم علی چوکی کے قریب ایک گھر میں ہونیوالی چوری کی واردات کا مقدمہ درج ‘نامعلوم چور ایک کروڑ 53لاکھ روپے کے طلائی زیورات ‘نقدی وغیر ملکی کرنسی وویگرمال لے اڑے۔

(جاری ہے)

چوری کی واردات 3روز قبل چوکی کوٹ خادم علی شاہ کے قریب شامیل حسین کے گھر میںہوئی یہاں شامیل حسین اپنی فیملی کے ہمراہ شہر سے باہر گئے ہوئے تھے کہ رات کے وقت نامعلوم چوروں نے تالے توڑکر گھر سے 88تولے طلائی زیورات ‘20لاکھ روپے نقدی ‘60 ہزار سعودی ریال ‘راڈو ودیگر گھڑیاں ‘پرائز بانڈ‘لیپ ٹاپ ‘موٹرسائیکل ‘ان سلے کپڑے ‘سی سی ٹی وی کیمروںکی ڈیوائس اور دیگرقیمتی سامان کل مالیتی ایک کروڑ 53لاکھ51ہزا رروپے چراکرلے گئے۔

پولیس تھانہ فرید ٹا?ن نے مقدمہ درج کرلیاہے تاحال چوری کا سراغ نہیں مل سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں