تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2افراد جاں بحق

ہفتہ 21 نومبر 2020 17:36

ساہیوال۔21نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21نومبر2020ء) :تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہڑپہ کے نزدیک موٹرسائیکل پر 2افراد ناصر اور علی حسن اپنے گاوں 9/11-L جارہے تھے کہ تیزر فتار ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ ہڑپہ نے دونوںلاشوں کو قبضہ میں لیکر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کرد یا جبکہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتاررکے ٹرک کو قبضے میں لے لیاہے۔ بعدازاں دونوں میتیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں