ساہیوال، سکول ٹیچر کے قتل کا مقدمہ نامعلوم مو ٹر سائیکل سو ار کے خلاف درج

جمعرات 7 جنوری 2021 23:39

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2021ء) پولیس فریدٹائون نے سکول ٹیچر محسن علی کے قتل کا مقدمہ ایک نا معلوم مو ٹر سائیکل سوار کے خلاف درج کر لیا ہے۔ملزم گرفتار نہیں ہو سکا اور نہ ہی پولیس قتل کی واردات کی وجہ کا سراغ لگا سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکیم نمبر 3عثمانیہ مسجد کے قریب سکول ٹیچر محسن علی مغرب کی نماز پڑھنے جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے ایک موٹر سائیکل سوار نے مقتول کے قریب پہنچ کر کنپٹی پر پسٹل رکھ کر گولی چلا دی ۔

جس سے محسن علی مو قع پر ہی دم توڑ گیا۔ مقتول کے باپ محمد شفیع کی مد عیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف پولیس فرید ٹائون نے مقدمہ 302 ت پ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ تاہم پولیس نے سی سی ٹی و ی کیمرہ کی فوٹیج حاصل کر لی ہے جس میں واضح طور پر موٹر سئایکل سوار مقتول کی کنپٹی پر پسٹل رکھ کر چلاتے ہوئے پایا گیا ہی

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں