سرکاری پلاٹ پانچ لاکھ17ہزار میں فروخت کر نے والا قبضہ مافیا کا سر غنہ اور اسکا ساتھی گرفتار

منگل 3 اگست 2021 21:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) نواحی چک52۔فائیو ایل میں قبضہ مافیا نے سر کاری پلاٹ پانچ لاکھ 17ہزار روپے میں فروخت کر کے قبضہ دے دیا محکمہ مال کا آپریشن۔ مقدمہ درج قبضہ مافیا کے سر غنہ اور ساتھی کی گرفتاری۔تفصیلات کے مطابق چک52۔

(جاری ہے)

فائیو ایل میں قبضہ مافیا کے سر غنہ شمس الدین کھرل نے سر کاری احاطہ جات فرو خت کر کے قبضے دینے کا کاروبار شروع کر رکھا تھا کہ محکمہ کے نوٹس میں جب یہ بات آئی تو محکمہ مال کے پٹواری رب نواز امین کی رپورٹ پر قبضہ مافیا کے خلاف محکمہ مال نے آپریشن کر کے قبضہ مافیا کے شمس الدین اور اسکے ساتھی محمد افضل سے سر کاری احاطہ جات کا قبضہ و اگذار کرا لیا ۔

ملزم شمس الدین نے 5مر لہ کا پلاٹ سرکاری احاطہ 5لاکھ17ہزار روپے میں افضل ماچھی کو فروخت کر دیا تھا اور سر کاری احاطہ سے دو مر لہ حصہ اپنی رہائش گاہ کے گھر میں شامل کر لیا تھا۔پولیس یوسف والہ نے پٹواری رب نواز امین کی مد عیت میں چار ملزموں کے خلاف مقدمہ420,448اور34 ت پ درج کر کے شمس الدین اور افضل ماچھی کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں