ساہیوال، نقب زن15لاکھ روپے کی نقدی ،زیورات چار دوکانوں سے لوٹ کر لے گئے

اتوار 5 دسمبر 2021 17:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) نقب زن15لاکھ روپے کی نقدی ،زیورات چار دوکانوں سے لوٹ کر لے گئے۔بر کت ٹائون میں چار مسلح افراد نے صابر حسین کی دوکان سے تین لاکھ روپے کی نقدی اور چار لاکھ روپے کے زیورات لوٹ لئے۔

(جاری ہے)

طارق بن زیاد کالونی میں محمد طیب کی دوکان سے نقب زن13ہزار روپے کی نقدی اور چار لاکھ روپے مالیت کی8ایل ای ڈی لوٹ کر لے گئے۔رضوان ٹیلرنگ کی دوکان چک90۔نو ایل سے نقب زن ڈھائی لاکھ روپے مالیت کی نقدی وغیرہ لوٹ کر فرار ہو گئے۔دوبئی گارڈن کی مارٹ سے کلاشکوف ایک گروہ ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے کلاشنکوف گروہ اب تک ساہیوال شہر میں ڈیتی کی7وارداتیں کر چکا ہے مگر پولیس ملزم کو گرفتار کر نے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں