ساہیوال،جعلی دستاویزات کی تفتیش تھانہ سول لائن میدان جنگ،مقدمہ درج،11گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 20:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) تھانہ سول لائن میں ہنگامہ آرائی گھونسوں مکوں کا آزادانہ استعمال، تھانہ میدان جنگ بن گیا،فریقین کی17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکی11کوگرفتارکرلیاگیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈاکٹر سید منصور احمد ڈیفنس کراچی نے تھانہ سول لائن میں ایک جعلی مختار نامہ اور دستاویزات بنانے کی درخواست دی چکی انکوائری کے لیے سابق صدر بار ایسوسی ایشن گروپ عمران نبی میلو کے دو بھائی عرفان نبی اورلقمان نبی دیگر سات افراد کے ہمراہ آئے ۔

(جاری ہے)

دوسرے گروپ کے محمد اسامہ ، محمد اسرار، ارسلان بشیر، فیض محمد، محمد عدیل، سرفراز احمد، غنصفر گجر اور بشیر احمد چغتائی وغیرہ آ گئے ۔ تھانہ سول لائن کے ایس ایچ ائو کی موجودگی میں فریقین نے جب جعلی دستایزات کی تفتیش ہوئی تو فریقین نے ایک دوسرے کو گالیاں دیںاور دنگا فساد پر آمادہ ہو کر ہنگامہ کھڑا کر دیا اورتھانہ میدان جنگ بن گیا۔ ایک دوسرے کی ٹھکائی کی تو پولیس افسروں نے دوڑیں لگا دیں۔بعد میں پولیس سول لائن نے تھانیدار رستم کی مدعیت میں دونوں پارٹیوں کی17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں