ہڑپہ میوزیم میں ورلڈ ہیریٹیج ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 18 اپریل 2024 14:09

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی ظہیر عباس ملک کی ہدایت پر ہڑپہ میوزیم میں ورلڈ ہیریٹیج ڈے کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کیوریٹر ہڑپہ میوزیم احمد نواز ٹیپو، سٹاف اورمختلف سکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیوریٹر احمد نواز ٹیپو نے کہا کہ ورلڈ ہیرٹیج ڈے منانے کا مقصد نوجوان نسل کو تاریخی ورثے کی اہمیت بارے باور کروانا ہے تاکہ ان میں ورثے کے تحفظ کی قدر کی پہچان کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ثقافتی ورثہ کسی بھی قوم کی پہچان ہے اور دنیا میں انہی اقوام کو یاد رکھا جاتا ہے جو اپنی ثقافت سے جڑی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی عمارات و باقیات ہمارا قومی ورثہ ہیں اور ان سے ہمارے اسلاف کی تاریخ وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی ورثے کے حسن کر برقرار رکھنا ہمارا قومی و اخلاقی فرض ہے جسے بخوبی نبھایا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر ایک ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں بچوں نے تاریخی ورثہ سے عوامی آگہی کے بینرز اٹھارکھے تھے۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں