ساہیوال:انسداد دہشت گردی عدالت نے طلباء اغواء اغواء برائے تاوان ، بدفعلی اور قتل کے گرفتار دو ملزموں کو جیل بھیج دیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:19

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) پولیس غلہ منڈی نے تیسری جماعت کے طالب علم محمد ارحم کے دو قاتلوں احسن منظور اور منا خالق کو جوڈیشل ریمانڈ پر سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال شبیر حسین اعوان کے حکم پر 8دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل ساہیوال بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

ملزموں نے 7نومبر کو عنائیت الہیٰ کالونی کپس سکول ساہیوال میں تیسری جماعت کے طالب علم محمد ارحم کو نویں جماعت کے طالب علم احسن منظور اور منا خالق نے اغواء کرکے اس کے ورثاء سے پانچ لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا جس کے بعد تاوان نہ ملنے پر ملزموں نے اس سے بد فعلی کے بعدپھانسی دیکر ہلاک کر دیا اور لاش کو ایک بکس میں بند کرکے فرار ہو گئے تھے جس پر پولیس نے دونوں ملزموںکو 8نومبر کی رات کو گرفتار کیا تو دوران تفتیش ملزموں کی نشاندہی پر پولیس نے لاش برآمد کر لی اور ملزموں کے خلاف -365اے 377اور302ت پ اور 7انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا اور انسداد دہشت گردی کی عدالت سے 14روز کا جسمانی ریمانڈ لیکر تفتیش کی اور اب عدالت کے حکم پر ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈپر 8دسمبر تک جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں