نامہ لیکس کرپشن کیس کا فیصلہ آنے سے ملک میں بڑی سیاسی تبدیلی آئے گی ،سید یوسف رضا گیلانی

پیر 27 فروری 2017 23:05

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) پانامہ لیکس کرپشن کیس کا فیصلہ آنے سے ملک میں بڑی سیاسی تبدیلی آئے گی اس امر کا انکشاف سابق وزیر اعظم پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے یہاں ایک پرائیویٹ میرج ہال میں خواتین کے ایک کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے انہیں کسی کرپشن کیس میں سزا نہ دی تھی بلکہ ایک غیر ملکی حکومت کو خط نہ لکھنے کی پاداش میں برطرف کیا تھا در اصل ان کو این آر او پر عملدرآمد نہ کرنے کی سزا دی گئی ۔

انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے خواتین کو سب سے زیادہ حقوق دیے اور پیپلز پارٹی نے مستحق خواتین کو مالی امداد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جس سے ا ب بھی لاکھوں خواتین امداد لے رہی ہیں اور بیرونی ممالک اب بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مالی امداد دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 35لاکھ افغانوں کی آمد کی وجہ سے ملک میں طالبانائزیشن کو فروغ ملا ، دہشت گردوں اور طالبان کی سرگرمیوںسے ملک کو تباہی کے کنارے پہنچا دیا گیا ۔

انہو ں نے کہا کہ اب بھی افغانستان سے 30سے 40ہزار افغانوں کی پاکستان میں آنے اور جانے کا سلسلہ جاری ہے جو کہ بند ہونا چاہیے انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی ایک قوت بن کر ابھر رہی ہے اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلافات نہ ہیں اور 10مارچ کو بلاول بھٹو زرادی چیئر مین پیپلز پارٹی ملتان میں تاریخی جلسہ سے خطاب کرینگے ۔ انہو ں نے آخر میں کہا کہ پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کے قیام اور توسیع کے معاملہ پر آل پارٹیز کانفرنس میں متفقہ فیصلہ کرنے میں کامیاب ہو جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں