ساہیوال، رمضان المبارک میں سحری کے وقت بارش ‘گرمی کی شدت میں کمی

جمعہ 24 مئی 2019 16:11

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) رمضان المبارک میں سحری کے وقت بارش ‘گرمی کی شدت میں کمی ‘موسم خوشگوار ہو نے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں الله تعالیٰ کی رحمت سے گزشتہ رات سحری کے وقت آسمان ایک بارپھر گرج چمک کے بعد برسنا شروع ہو ااور تیز بارش کے نتیجہ میں گرمی کی شدت میں کمی آگئی اور موسم خوشگو ار ہونے سے شہریوں کے چہروں پر رونقیں لوٹ آئیں ۔

بارش کے نتیجہ میں نشیبی علاقوں اور سڑکوں کے کناروں پر پانی کھڑا رہا ۔سبزی وفروٹ منڈیوں میں کیچڑ امڈ نے سے شہریوں کو آمدورفت میں پریشانی رہی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے رات کے وقت پنکھوں کی ہوا ٹھنڈی رہی ۔ دن کے وقت بھی گرمی کی اتنی شدت نہ تھی جبکہ آسمان پر وقفہ وقفہ سے بادل منڈلاتے رہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں