ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے تعاون سے گائوں جمال کیریو تعلقہ سکرنڈ میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

اتوار 25 دسمبر 2022 16:25

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2022ء) ڈی ایچ او ڈاکٹر دولت جمالی اور عبدالستار کیریو کے تعاون سے گائوں جمال کیریو تعلقہ سکرنڈ میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا، عبدالستار کیریو نے کیمپ کا افتتاح کیا۔ کیمپ میں سیاہ اور سبز. HIV 150 ٹیسٹ یرقان کے کیے گئے۔ جن میں سے 13 خواتین میں سی پازیٹو تھا۔

(جاری ہے)

11 مردوں میں سی پازیٹو اور 2 مردوں میں بی پازیٹو تھا۔ ایچ آئی وی کسی میں بھی مثبت نہیں تھا۔ ملیریا کے 50 ٹیسٹ کئے گئے کالے یرقان سے بچا کے ٹیکے لگائے گئے۔ بچوں کو معمول کے قطرے پلائے گئے۔ بچوں کا نیوٹریشن چیک اپ کیا گیا۔ 500 مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئی۔ کیمپ میں ڈاکٹر نصیر احمد میمن، ڈاکٹر منصور قریشی۔ ڈاکٹر سعید ڈاکٹر نازیہ کوثر نے مریضوں کا معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں