نواز شریف لندن جاتے ہی بہتر ہوگئے، واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں، گورنرسندھ

وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پارٹی سب سے زیادہ مقبول جماعت ہے،وزیر اعظم عوامی وزیر اعظم ہیں، وہ کبھی استعفی نہیں دیں گے، عمران اسماعیل

منگل 26 نومبر 2019 19:28

نواز شریف لندن جاتے ہی بہتر ہوگئے، واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں، گورنرسندھ
حیدر آباد/سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ نواز شریف لندن جاتے ہی بہتر ہوگئے، واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں، وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پارٹی سب سے زیادہ مقبول جماعت ہے،وزیر اعظم عوامی وزیر اعظم ہیں، وہ کبھی استعفی نہیں دیں گے۔حیدرآبادمیں میڈیا سے بات چیت میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ حیدر آباد میں کافی ڈیولپمنٹ کی ضرورت ہے، وزیر اعظم پروگرام کے تحت جلد کام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ نیب اپنے حساب سے بلا تفریق کارروائی کرتا ہے، وزیر اعظم اور ان کی پارٹی سب سے زیادہ مقبول جماعت ہے۔ وزیر اعظم عوامی وزیر اعظم ہیں، وہ کبھی استعفی نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ سے اپیل ہے وہ اپنے کاشت کاروں کا خیال کرے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت ہر وقت سندھ حکومت کی مدد کو تیار ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے، امیر کے لیے الگ اور غریب کے لیے الگ نظام نہیں ہوسکتا، ہم مر جائیں گے لیکن کسی کے سامنے جھکیں گے نہیں، جو چور ہے وہ امیر ہے یا غریب قانون سب کے لیے ایک ہوگا۔

سانگھڑمیں میڈیا سے بات چیت میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ نواز شریف لندن میں شاپنگ کر رہے ہیں اور شاید اس سے کوئی تھراپی ہو رہی ہے، اگر ان کی طبیعت بہتر ہوگئی ہے تو وطن واپس آکر کیسز کا سامنا کریں، اسلام آباد میں دھرنا ایک فلاپ شو تھا، فضل الرحمان پتہ نہیں کس لئے آئے تھے اور کس لئے چلے گئے، پلان ڈی ایف تک پہنچ چکا اب ان کا زیڈ جلد آنے والا ہے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں