سندھ کے شہر سانگھڑ میں قتل کی انتہائی لرزہ خیز واردات

بچے کی پیدائش کیلئے ہسپتال جانے والی خاتون کو راستے میں ہی قتل کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 9 فروری 2022 21:15

سندھ کے شہر سانگھڑ میں قتل کی انتہائی لرزہ خیز واردات
سانگھڑ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 فروری 2022ء ) سندھ کے شہر سانگھڑ میں قتل کی انتہائی لرزہ خیز واردات، بچے کی پیدائش کیلئے ہسپتال جانے والی خاتون کو راستے میں ہی قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں پسند کی شادی کرنے والی حاملہ خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کےمطابق سانگھڑ میں حاملہ خاتون کو ظالم ملزمان نے بچے کی پیدائش سے قبل سرعام قتل کر ڈالا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مقتولہ خاتون بچے کی پیدائش کیلئے ہسپتال جانے کیلئے گھر سے نکلی تو اسے راستے میں ہی فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ رکشے میں سوار خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے افراد فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کا یہ معاملہ کاروکاری کا واقعہ معلوم ہو رہا ہے، مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس تاحال ملزمان کی شناخت اور ان کی گرفتاری میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں