سانگھڑ واپڈا کالونی کی گذشتہ 1ماہ سے بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے بجلی کا کنڈا لگاتے ہوئے شہری ہلاک ہوگیا

اتوار 26 مارچ 2017 18:10

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) سانگھڑ واپڈا کالونی کی گذشتہ 1ماہ سے بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے بجلی کا کنڈا لگاتے ہوئے شہری ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا کالونی سانگھڑ کے رہائشی 45سالہ ایریگیشن ملازم عبدالرحمن لغاری حیدرآباد مین روڈ پر سے بجلی کے پول سے بجلی حاصل کرنے کے لئے کنڈا لگا رہے تھے کہ اچانک بجلی کے زور دار کرنٹ لگنے سے زمین پر جاگرے اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ واپڈا کے بلوں کی ادائگی کرنے کے باوجود ہمارے گھروں کی بجلی ایک ماہ سے بلاجواز بند کی ہوئی ہے بارہا حیسکو کو باور کرانے کے باوجود عملے نے بجلی کی فراہمی تاحال بحال نہ کی اور علاقہ مکینوں کے خلاف ایس ڈی او ھیسکو کی جانب سے ایف آئی آر درج کرادی گئی گزشتہ ایک ماہ سے علاقہ مکین بجلی کی نعمت سے تا حال محروم ہیں اہل علاقہ کا کہناہے کہ عبدالرحمن کی ہلاکت کا ذمہ دار ایس ڈی او حیسکوسانگھڑ فیاض احمد نائچ ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب حیسکو انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں کے عدم ادایئگی کی وجہ سے ایک ماہ پہلے واپڈا کالونی سانگھڑ کی بجلی منقطع کی گئی تھی لاکھوں روپے کے بل اہل علاقہ کی طرف واجب الادا ہیں جبکہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث علاقہ مکین عبدالرحمن لغاری نے غیر قانونی طریقے سے حیسکو کے پول سے ڈائریکٹ کنڈے کے ذریعے بجلی بحال کرنے کی کوشش کی لیکن اسی وقت کرنٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر جانبحق ہوگئے متوفی کی لاش کو پولیس قانونی کاروائی کے لئے سول اسپتال سانگھڑلے آئی جہاں سے ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس کیس کی مختلف طریقوں سے تفتیش کررہے ہیں آخری اطلاع تک اب تک کسی بھی حیسکو اہلکار کے خلاف کوئی بھی قانونی کاروائی عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں