سانگھڑ،پیپلز پارٹی نے سانگھڑ سے الیکشن جیتا نہیں ہے بلکہ خریدا ہے،خلیفہ علی غلام نظامانی

پیپلزپارٹی میونسپل کمیٹی کو بیوروکریسی کے ساتھ ملکر فتح کرنا چاہتا ہے چار کروڑ روپے کی لاگت سے شہر میں پینے کے پانی اور ڈرائینج کی اسکیمیں دی گی ہیں ، ایم پی اے کا نیشنل پر یس کلب میں میڈیا سے خطاب

بدھ 6 مارچ 2019 22:31

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2019ء) پیپلز پارٹی نے سانگھڑ سے الیکشن جیتا نہیں ہے بلکہ خریدا ہے پیپلزپارٹی میونسپل کمیٹی کو بیوروکریسی کے ساتھ ملکر فتح کرنا چاہتا ہے چار کروڑ روپے کی لاگت سے شہر میں پینے کے پانی اور ڈرائینج کی اسکیمیں دی گی ہیں تفصیلات کے مطابق پیر صاحب پاگارا کے خلیفہ ایم پی اے خلیفہ علی غلام نظامانی نے نیشنل پر یس کلب میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے وقت بھی فنکشنل مسلم لیگ کے امیداوار کو شکست نہ دے سکے تب فنکشنل مسلم لیگ کا امیدوار ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرنے میں کا میاب ہو ا اس بار کون سا طوفان آگیا تھا جو ہمارا مخالف ہمارا تمام ووٹ حاصل کرگیا ان کا کہنا تھا کہ 2018کے الیکشن میں پیپلزپارٹی نے ووٹ خریدا ہے پورے کا پورا پولنگ خریدا گیا ہے پیپلز پارٹی گزشتہ 13سالوں سے سندھ و وفاق میں حکمران پارٹی رہنے کے باوجود بھی سندھ کی عوام کو پینے کے پانی صحت ایجوکیشن سے محروم رکھا ہوا ہے انھوں نے سانگھڑ کو کیا گلستان بنانا تھا لاڑکانہ کو ہی اجڑا دیا ہے وہاں کی عوام تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے اب پیپلز پارٹی کی حکومت سانگھڑ کو فتح کرنے کا خواب نہ پورا ہونے کے بعد بیوروکریسی کے ساتھ ملکر میونسپل کمیٹی کو فتح کرنے کے لئے غیر قانونی اقدامات کررہی ہے پیپلز پارٹی کی قیادت نے سیاسی بنیادوں پر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کو گزشتہ تین سالوں سے جیل میں ڈال رکھا ہے اب وہ بیوروکریسی کے ساتھ مل کر غیر قانونی طور پر میونسپل کمیٹی پرقبضہ کرنا چاہتی ہے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور جیالے کس حیثت میں میونسپل کمیٹی میں بھرتی کررہے ہیں نہ ہم غیر قانونی کام کرتے ہیں اور نہ ہی کرنے دئیں گے انھوںنے نیشنل پریس کلب کے ممبران پر زور دیا کہ وہ غیر جانبدانہ انداز میں صحافت کریں کیونکہ اس وقت پورے سانگھڑ کی نگاہیں آپ پر لگی ہوئی ہیں سانگھڑ کی عوام کی آپ سے بہت امیدیں وابسطہ ہیں تمام کو بلا تفریق کوریج دی جائے فنکشنل مسلم لیگ وفاق میں پی ٹی آئی کی اتحادی ہیں ہے سندھ حکومت فنکشنل مسلم لیگ کے امیدواروں کو ترقیاتی فنڈز میں حصہ نہیں دے رہی ہے وفاقی حکومت ہمیں ترقیاتی اسکیمیوں میں ضرور حصہ دے گی ان کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت فنکشنل لیگ کا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں