سانگھڑ ،نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب

جمعرات 18 اپریل 2019 23:46

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب ڈسٹرکٹ کونسل میں ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی چیرمین خادم حسین رند تھے جبکہ چیئرمین چیمبر آف کامرس ملک شیر محمد۔فقیر محمد اسعماعیل مہر ۔مختار احمد سہتو،بار کونسل کے صدر الطاف جونیجو۔ ممبران ضلع کونسل وقار جٹ۔غلام رسول بھن۔

احسن مگسی۔امان اللہ مری سمیت پی ٹی آئی ۔پختون اتحاد فنکشنل شہری و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر غلام مصطفی ترین نے نیشنل پریس کلب کی پانچ سالہ کارگردگی پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ نیشنل پریس کلب نے پہلی بار نوجوان ٹیلنٹ کو معتارف کرایا ہے عوامی ایشو پر انتظامیہ کو متوجہ کروایا سماجی کارکن منصور میمن قادرانٹر ۔

(جاری ہے)

زبیر ابڑو نے نیشنل پریس کی کی کارگردگی کو سہرایا ان کا کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب کی ٹیم نے 2011کے سیلاب میں سانگھڑ کی عوام کی بہتر انداز میں ترجمانی کی جس کی بدولت حکومت کو سانگھڑ کو آفرآفت زدہ قرار دینا پڑا اور سانگھڑ میں کام کرنے والے اداروں کی بہتر انداز میں کوریج کی اور حوصلہ افزائی کی جس کی وجہ سے بیرون شہروں سے این جی اوز نے یہاں آکر کام کیا نیشنل پریس کلب کی ٹیم نے عوامی مسائل پر کھبی بھی سودے بازی نہیں کی ان کا کہنا تھا نو منتخب باڈی کے صدر اشفاق سلہری باصلاحیت ہیںوہ ضلعی انتظامیہ کو ساتھ لیکر چلیں گے اور صحافت کے شعبے میں نیشنل پریس کلب اپنا مقام مزید بہتربنائے گی ممبر ان ضلع کونسل محمد خان منگریو۔

وقار جٹ۔مختار سہتو و ۔احسن مگسی نے نیشنل پریس کلب کی ٹیم کی جانب سے ضلع کونسل کی کاروائی کو بہتر انداز میں کوریج کیا اور بلا تفریق انکے کی ٹیم نے ایوان کی کوریج کی ان کا کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب کی ٹیم نے عوامی مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کیا اور اس حصول ان کو بہت سارے مسائل کا سامنا بھی رہا فقیر محمد اسماعیل مہر اور ملک شیر محمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل پریس کلب کی ٹیم نے بہت کم وقت میں اپنا مقام بنایا ان کی ٹیم نے آبادگاروں کے مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کیا بلدیہ کی نااہلی کو انھوں نے بہتر انداز میں پیش کیا جس کی بدولت ان کو مقدمات کا بھی سامنا رہا نیشنل پریس کلب کے صدر اشفاق سلہری کا کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب کا قائم ہی ایک مشن تھا جس کی تکمیل کے لئے کام کیا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ سانگھڑ میں پیپلز پارٹی کی کوئی خبر لگانے کو تیار نہ تھا نیشنل پریس کلب کی ٹیم نے مقابلے کا رحجان پیدا کیا ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ضلع سانگھڑ تیل و گیس پیدا کرنے والا ضلع ہے مگر اس کے باوجود سانگھڑ کی عوام پینے کے صاف پانی صحت تعلیم موصلات کی سہولیات سے محروم ہیں او جی ڈی سی ایل ویلفئر فنڈز کو انتظامیہ نے سیاسی لوگوں کے ساتھ ملکر سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ایک شہر میں پندرہ لاکھ روپے سے لائیبری بنائی جارہا ہے جبکہ پورے ضلع کے پریس کلبوں کو نظر انداز کردیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ سانگھڑ میں سیاسی و سرکاری افسران نے صحافیوں کو اپنے مقاصد کے لئے استماعل کیا مگر ان کو کسی بھی طرح کی سہولت فراہم نہیں کی ان کا کہنا تھا کہ ہم بہت جلد صحافتی کالونی کے لئے مہم چلائیں گے اس مقصد کے لئے احتجاج و بھوک ہڑتال کرنا پڑی تو وہ بھی کریں گے ضلع چیئرمین خادم حسین رند نے نیشنل پریس کلب کی کارگردگی کو سہرایا ان کا کہنا تھا کہ ان کی نشاہدگی پر اچھڑو تھر کی عوام نے لئے ہم نے میڈیکل کیمپ لگائے پورے ضلع میں بلاتفریق ترقیاتی کام شروع کئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر انھوں نے ضلع بھر میں بلا تفریق کام کروائے انھوں نے اپوزیشن کو بھی برابری کی سطع پر ترقیاتی کاموں میں حصہ دار بنایا حالانکہ پارٹی میں مقامی لیڈر اس کے سخت مخالف تھیت ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ضلع بھر کے پریس کلبوں اور صحافیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرائے انکا کہنا تھا کہ وہ نیشنل پریس کلب کی ٹیم سے توقع کرتے ہیں کہ وہ جس طرح سے عوامی مسائل کو اجاگر کررہے ہیں اس سلسلے کو جاری رکھیں گے تو عوام میں مزید مقبولیت حاصل کرسکیں گے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں