سانگھڑ میں مسافر بس کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر،11افراد جاں بحق

ہفتہ 13 جولائی 2019 18:07

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2019ء) سانگھڑ میں نوابشاہ روڈ پرمسافربس کی موٹرسائیکل رکشہ کوٹکر سے ایک ہی خاندان 9افراد سمیت 11افراد جاں بحق اور 24زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب نوابشاہ روڈ شاہ پور چاکر کیقریب نوابشاہ سے سانگھڑجانے والی مسافر بس نے موٹرسائیکل رکشہ کوٹکرماردی ،حادثے کے نتیجے میں 11افراد جان سے گئے ۔

(جاری ہے)

جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 9افرادبھی شامل ہیں،جن میں 4خواتین ،3بچے ،2مرد اور رکشہ ڈرائیورشامل ہیں۔خوفناک تصادم کے بعد مسافر الٹ گئی ،مسافر بس میں سوار 24افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا،ڈاکٹرز کے مطابق دس زخمیوں میں 10کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں