سانگھڑ کا رہائشی بھی مسکن چورنگی پر دھماکے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میںچل بسا

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:49

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) کے نواحی علاقے ورکشاپ کے نزدیک چک نمبر 32 کا رہائشی معیوب خان بنگش ولد سعید آباد بنگش کراچی گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی پر دھماکے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں جاںبحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ تحصیل کے نواحی علاقے ورکشاپ چک نمبر 32 کا رہائشی عمر 65 سال معیوب خان بنگش ولد سعیدآباد بنگش کراچی گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی پر نجی بینک میں گارڈ کے فرائز انجام دے رہا تھا کہ دھماکے میں شدیر زخمی ہو گیا تھا جسے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا یہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہو گیا مرحوم نے سوگوار میں 4 بچوں اور بیوی کو چھوڑا معیوب خان بنگش کی موت کی خبر سن کر گھر میں کہرام مچ گیا۔۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں