سانگھڑ،مکمل ایس او پیز کے تحت مویشی منڈیوں کو کھولنے کی اجازت

جمعرات 20 مئی 2021 21:21

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2021ء) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں مکمل ایس او پیز کے تحت مویشی منڈیوں کو کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی مویشی منڈیوں کو سیل کردیا جائے گا اور ان کی انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.

(جاری ہے)

آج اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں تمام لوگوں کو ماسک پہننا چاہئے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے دائرہ قائم کرنا چاہئے جبکہ منڈی کسی بھی چھوٹی جگہ میں نہیں لگانی چاہئے اور ایک بڑے علاقے میں قائم کرنا چاہئی. انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز مویشی منڈیوں کی سخت نگرانی کریں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے اور ان کی منڈیوں کو سیل کیا جائے گا۔

#

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں