شفیع آباد کے علاقے مکینوں کا روڈ بلاک کرکے او جی ڈی سی ایل سنجھورو فیلڈ کے خلاف احتجاج

پیر 7 جون 2021 23:53

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) سانگھڑ کے نواحی علاقے شفیع آباد کے علاقے مکینوں کا روڈ بلاک کرکے او جی ڈی سی ایل سنجھورو فیلڈ کے خلاف احتجاج مکینوں نے تیل پائپ لائن کا کام بند کرادیا بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جو وعدے کیے گئے تھے وہ نہیں نبھائے گئے تیل کے زخائر نکلنے کے باوجود علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے علاقے شفیع آباد کے علاقہ مکینوں محمد مراد کیریو،ماسٹرجہانگیربلوچ، کونسلر صدیق بھٹی اور بڑی تعدادمیں علاقے مکینوں نے او جی ڈی سی ایل سنجھورو فیلڈ کی تیل پائپ لائن کا کام بند کرواکر شفیع آباد ٹو گجری روڈ بند کرکے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے ہم سے کئے گئے وعدے جن میں بنیادی سہولیات پینے کا صاف پانی کی سہولت ڈسپنسری روڈ راستوں کی سہولیات کے جو وعدے کئے تھے وہ نہی نبھائے گئے کافی مقدار میں تیل کے زخائر نکلنے اوراو جی ڈی سی ایل کی جانب سے لاکھوں روپوں کا فنڈ ملنے کے باوجود علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے انھوں نے مذید کہا کہ شفیع آباد ٹو گجری روڈ اوجی ڈی سی ایل کی بھاری مشینری لے کر آنے جانے والے بڑے بڑے ٹرالوں کی وجہ سے روڈ مکمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے اور روڈ پر گہریگڑھے پڑھ چکے ہیں جس کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں اسی وجہ سے نہ ہم اپنی فصلیں باحفاظت منڈیوں تک پہنچا سکتے ہیں اور نہ ہی اپنے مریضوں کو پرسکون طریقوں سے اسپتالوں تک پہنچاسکتے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ ووٹ سے پہلے تو سیاسی نمائندے بنیادی سہولیات اور بڑے بڑے وعدے کرکے ووٹ لے لیتے ہیں مگر افسوس اسکے بعد وعدے توکیا وہ عوام کی شکل دیکھنا تک پسند نہی کرتے لہذا ہمارا ضلع انتظامیہ اور اوجی ڈی سی ایل سے مطالبہ ہے کہ ہمیں بنیادی سہولیات اور شفیع آباد ٹو گجری روڈ تعمیر کرکے دیا جائے تاکہ ہم سکھ کا سانس لے سکیں اور نیب سے بھی گزارش ہے کہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ملنے والے لاکھوں روپوں کے فنڈ کی تحقیقات کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں