سانگھڑمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے غلام مرتضیٰ نامی شخص جاں بحق ، ایک زخمی

پیر 31 جنوری 2022 23:30

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2022ء) سانگھڑمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے غلام مرتضیٰ نامی شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول مقتول غلام مرتضیٰ سوشل میڈیا پرسرگرم تھا ،قتل میں ملوث ایک ملزم پولیس کی تحویل میں ہے،جس سیایک پستول بھی برآمد کیاہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سانگھڑ فرخ علی کے مطابق مقتول غلام مرتضیٰ نے کچھ عرصے قبل پسند کی شادی کی تھی، واقعہ کا پرانی دشمنی اور لین دین تنازعے سمیت مختلف پہلوئوں سے جائزہ لیا جارہا ہے،جس کے بعد ہی مقدمہ درج کیاجائیگا۔

صدر صحافی اتحاد سانگھڑ پریس کلب،انجم آفتاب نیپولیس کوبیان دیا کہ مقتول غلام مرتضیٰ صحافت سیوابستہ نہیں تھا۔ایس ایس پی کے مطابق قتل میں ملوث مرکزی ملزم علی مراد پولیس تحویل میں ہے،قتل کیس کادوسر ملزم علی نوازفرار ہوگیا ۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں