سانگھڑ، اچانک لگنے والی آگ نے 10 گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

منگل 7 جون 2022 14:35

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2022ء) سندھ کے ضلع سانگھڑ کے سنجھورو روڈ گاں شاہ سکندرآباد میں اچانک لگنے والی آگ نے 10 گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دیکھتے ہی دیکھتے آگ سے دس سے زائد گھر جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث گھروں میں موجود تمام سامان، نقدی، کاغذات سب جل کر خاکستر ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ اچانک لگنے والی آگ سے حاجی خدا بخش بروہی، واحد بخش بروہی، الہی بخش بروہی حاجی گل حسن بروہی، محمد مراد بروہی، نور محمد بروہی علی بخش امیر بخش بروہی خمیسو خان بروہی کے گھر شامل تھے۔متاثرین کے مطابق فائر بریگیڈ حسب معمول دیر سے پہنچی جس کے باعث نقصان زیادہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں