سانگھڑ کی تحصیل جام نوازعلی تھانے کے لاک اپ سے قتل میں نامزد دو ملزمان لاک اپ توڑ کرفرار ہوگئے

ہفتہ 2 ستمبر 2023 21:15

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2023ء) سانگھڑ کی تحصیل جام نوازعلی تھانے کے لاک اپ سے قتل میں نامزد دو ملزمان لاک اپ توڑ کرفرار ہوگئے فرار ہونے والے دونوں ملزمان 16سالا نوجوان زوارعلی کٹوہر کے قتل کیس میں گرفتار تھے واقعہ پر ایس ایس پی سانگھڑ نے نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے والے تین پولیس اہلکاروں کو لاک اپ کرکے کوارٹر گارڈ کردیا جبکہ دونوں ملزمان ایک ہفتہ کیلئے پولیس ریمانڈ میں تھے ملزمان کیخلاف جام نوازعلی تھانے پر مقتول زوارعلی کٹوہر کے والد شیرعلی کٹوہر کی مدعیت میں سومر بھیل اور وزیر بھیل کے خلاف قتل مقدمہ درج تھا لاک اپ کے بار ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار سوتا رہا اور ملزمان لاک اپ کی سلاخیں توڑ کر فرار ہوگئیغفلت کیمرتکب پولیس اہلکار کو گرفتار کرک لاک اپ کردیاگیا ہیاور پولیس کی بھاری نفری ملزمان کی تلاش میں نکلی ہوئی ہے، ڈی ایس پی پرویزاختر قریشی تفصیلات کے مطابق تحصیل جام نواز علی کے نواحی گاں غلام حسین کٹوہر کے رہائشی شیر علی کٹوہر کے نوجوان بیٹے زوار علی کٹوہر کی نعش کچھ ہفتے قبل میر واہ گورچانی کی حدود ویسٹ جمڑا کینال سے ملی تھی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 16 سالہ مقتول نوجوان کے جسم پر کلہاڑیوں کے وار اورتشدد کے نشانات بتائے گئے تھی16سالا نوجوان کو قتل کرکے جمڑا کینال میں نعش پھینک دی گئی تھی مقتول نوجوان کے والد شیرعلی کٹوہر کی مدعیت میں سومر بھیل اور وزیر بھیل کے خلاف جام نوازعلی تھانے پرقتل کی ایف آئی آر نمبر 24/2023 زیر دفعہ 302/201/34/PPC کیتحت درج کی گء تھی جام نوازعلی پولیس نے دونوں ملزمان کا سول جج ٹو ٹنڈوآدم کی عدالت سیایک ہفتیکا پولیس ریمانڈ لے رکھا تھا دونوں ملزمان جام نوازعلی پولیس کی تحویل میں اورجام نوازعلی تھانے کیلاک اپ میں تھے جو رات کے تیسرے پہر تھانیکے لاک اپ کی سلاخیں توڑ کر فرار ہوگئے لاک اپ کیباہر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار سوتا رہا اور ملزمان فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر ڈی یس پی جام نوازعلی تھانے پر پہنچ گئے اور غفلت کے مرتکب تین پولیس اہلکار کو گرفتار کرکیلاک اپ کردیا ڈی ایس پی جام نوازعلی پرویز اختر قریشی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری فرار ہونیوالے دونوں ملزمان کی تلاش میں نکلی ہوئی ہے تاحال آخری اطلاعات تک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری نہ ہوسکی۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں