سانگھڑ کا رہائشی انصاف کے لئے اپنے ہی بھتیجے کے خلاف انصاف کے لئے پریس کلب پہنچ گیا

وشل میڈیا پر میری کردار کشی کی جارہی ہے میں نے کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا، فتح محمد نظامانی

اتوار 3 ستمبر 2023 19:30

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2023ء) سانگھڑ کا رہائشی انصاف کے لئے اپنے ہی بھتیجے کے خلاف انصاف کے لئے پریس کلب پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر میری کردار کشی کی جارہی ہے میں نے کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا، فتح محمد نظامانی کا میڈیا کے سامنے بیان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میرے خلاف شوشل میڈیا پر خبر وائرل کی گئی جس میں کہا گیا کہ میں نے خیر محمد نظامانی کی زرعی زمین پر قبضہ کیا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے بلکہ میرے خلاف شوشل میڈیا پر میری کردار کشی کی جارہی ہے جس کی تصدیق کے لیے فتح محمد نظامانی پریس کلب سانگھڑ پہنچ گئے اور میڈیا کو مزید بتایا کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خیر محمد نظامانی کا نام آیا جو ہمارے خلاف بیان دے رہا ہے کہ کچھ شر پسند افراد چالیس سال سے ہمیں اور ہماری والدہ کو بدنام کرنے کے لیے میرا اکانٹ استعمال کر رہے ہیں میرے والد نے اپنی ہی زندگی میں مجھے الگ کر دیا تھا یہ میرا بھتیجا خیر محمد نظامانی ہے جو کہ غلط لوگوں کی صحبت میں ہے اور مجھے بلیک میل کر رہا ہے میں اس بات کا کہیں بھی فیصلہ دینے کو تیار ہوں یہ میری ذاتی جائیداد ہے اگر قانونی طور پر میرے نالائق بھتیجے خیر محمد نظامانی کے نام اگر ایک ایکڑ بھی زرعی زمین ہے میں دینے کے لیے تیار ہوں لیکن اس کے نام ایک گز زمین بھی نہیں ہے میں اعلی احکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس نالائق بھتیجہ سے میری جان چھڑائی جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں