تعلیمی بورڈ سرگودہا کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

جمعرات 28 مارچ 2024 16:33

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) کمشنر وچیئرمین تعلیمی بورڈ سرگودہا محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 32 نکاتی ایجنڈا پر فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فاروق اکمل سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ سیکرٹری بورڈ نے ایجنڈا پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سپروائزری اور مارکنگ عملہ کو ادائیگیوں کیلئے بجٹ کے اجراء، مارک امپرومنٹ پالیسی کے نفاذ، بورڈ پینشنرز کو بقایا جات کی ادائیگی، 6 بورڈ ملازمین کو یوٹیلٹی الاؤنس دینے، خاتم النبین ہسپتال کو بورڈ پینل میں شامل کرنے، ایک اوایس ڈی آسامی اور 17 اے کے تحت ایک ملازم کے بچہ کی تقرری، نئے بلاک کی تعمیر کیلئے محکمہ بلڈنگ کو ادائیگی کرنے سمیت بی او جی کے سابقہ اجلاس میں کئے فیصلوں کے توثیق کی منظور ی دی گئی۔

کمشنر وچیئرمین نے کہاکہ بورڈ آف گورنرز کی مشاورت سے تعلیمی بورڈ کے معاملات مزید بہتر کئے جائیں گے۔ امتحانی نظام کو شفاف بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ امتحانی مراکز کی حدود میں طلبا وطالبات کو ہر ممکن سہولیات دی جائیں گی۔ بعدازاں کمشنر نے حالیہ ترقی پانے والے 8 بورڈ افسران میں آرڈر بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں