سرگودھا، 25 جولائی کو عام انتخابات کیلئے تمام بیرونی ممالک کے سفارت خانوں میں خصوصی مانیٹرنگ ڈیسک قائم

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے تمام بیرونی ممالک کے سفارت خانوں میں خصوصی مانیٹرنگ ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق 25جولائی کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کے علاوہ دیگر اہم خبروں سے معلومات حاصل کرنے کیلئے یورپی اور عرب ممالک کے علاوہ دیگر غیر ملکی سفات خانوںمیں الیکشن سیل قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں پراخبارات کے علاوہ الیکٹرانک میڈا کی جانب سے کی جانے والی رپورٹنگ کو بھی مانیٹر کیا جائے گا، جبکہ عام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے یورپی یونین کے علاوہ امریکہ برطانیہ اور عرب ممالک کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے مبصرین بھی انتخابات کو مانیٹر کرنے کیلئے آئے ہوئے ہیں، اور تمام سفارت خانے اپنے اپنے ممالک سے آئے ہوئے مبصرین سے بھی انتخابات کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کی جانب سے بھی عام انتخابات کی مانٹرنگ کیلئے خصوصی سیل قائم کیا جا چکا ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر اپنی خبروں کے علاوہ قومی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا مستفید ہو رہے ہیں،

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں