سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں کھربوں روپے کی اراضی واگزار کرائی جارہی ہے،ممتاز اختر کاہلوں

اتوار 21 اکتوبر 2018 15:20

سرگودھا۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) معیشت کے استحکام کیلئے حکومت ہر طرح کے اقدامات کررہی ہے جس کے بہتر نتائج برآمد ہونگے اور عوام جلد تبدیلی محسوس کرینگے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نارتھ پنجاب الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ مالی معیشت کا ہے جو سابقہ حکومت کے منصوبوں کی وجہ سے آج قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے، الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ اس وقت سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں کھربوں روپے کی اراضی واہگزار ہورہی ہے جو سابقہ حکومتوں نے اپنے چہیتوں کو نوازنے کیلئے تقسیم کی تمام سرکاری اراضی واہگزار کرا ئی جائیگی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں