وزارت داخلہ پنجاب نے کھلا پٹرول اور غیرقانونی ایل پی جی کیخلاف اقدامات کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا

گنجان آبادیوں میں غیر قانونی گیس کی ریفلنگ کرنیوالوں کیخلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں ،ہدایت

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) وزارت داخلہ پنجاب نے سرگودھاسمیت خوشاب، بھکر اور میانوالی ضلعی افسران اور پولیس کی طرف سے شہری اور صنعتی علاقوں میں کھلا پیٹرول اورغیر قانونی ایل پی جی کی فروخت کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقداما ت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کمشنر سرگودھا رپورٹ طلب کر لی ،اور ڈپٹی کمشنرز کو ایک پرفارما ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ ایل پی جی کی رجسٹرڈ مارکیٹنگ کمپنیز کے علاوہ بالخصوص گنجان آبادیوں میں ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں گیس کی ریفلنگ کرنیوالوں کے خلاف فوجداری مقدمات کے اندراج کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حساس ادارے کی مانیٹرنگ رپورٹ کے تناظر میں اٹھایا گیا جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گیس کی غیر قانونی ری فیلنگ کی دوکانوں پر اضافی نرخ وصول کئے جا رہے ہیں،جبکہ حالیہ اضافہ کے بعد ڈبہ اسٹیشنوں پر پیٹرول 120روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے ،قوانین میں نرمی کے باعث مستقل بنیادوں پر اس سلسلہ میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے ،اور لو گ معمولی جرمانے یا مقدمات میں ضمانتیں کروا کر باہر آ جاتے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں