ملکی سلامتی و استحکام کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، چودھری فرخ جاوید گھمن

پیر 21 اکتوبر 2019 15:11

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ملکی سلامتی و استحکام کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں پاکستان کسی بھی لانگ مارچ اور دھرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا ہمیں چاہیے کہ ملکی بقاء، استحکام کے لئے مل جل کر کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر چودھری فرخ جاوید گھمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہا ان حالات میں ہمیں حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں نہ کہ آپس کے اختلافات کرکے دشمن کو امن خراب کرنے کا موقع دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے دشمن کسی بھی غلط فہمی میں نہ رہے ہمارے آپس کے لاکھ اختلاف ہوں مگر ملکی سالمیت کیلئے ہم سب ایک ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں