ہر شہری اپنے حصے کا ایک درخت ضرور لگائے، ڈاکٹر زاہد اقبال غوری

جمعرات 16 ستمبر 2021 19:53

سرگودہا۔16ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2021ء) :ماحولیاتی آلودگی اور اس سے پیدا ہونیوالی بیماریاں انسانی صحت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں جن سے بچائو کیلئے درخت انتہائی ضروری ہے، ہر شہری  اپنے حصے کا ایک درخت ضرور لگائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درخت قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو آکسیجن کے قدرتی کارخانے میں یہ کسی پٹرول بجلی کے محتاج نہیں ہیں اگر ہر شخص اپنے حصے کا ایک درخت لگا کر اس کی نشوونما کرے تو  فضائی آلودگی سے بچاجا سکتا ہے۔ ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ جس طرح حکومت نے کرونا وائرس پر قابو پایا اسی طرح ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پانے کے لئے بھی اقدامات کر رہی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں