بلاول بھٹو زرداری 30 جنوری کو سرگودھا کا دورہ کر کے سیال شریف دربار پر حاضری اور جلسہ عام سے خطاب کرینگے

بدھ 26 جنوری 2022 18:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 30 جنوری کو سرگودھا کا دورہ کر کے سیال شریف دربار پر حاضری اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔جن کی آمد پر استقبالیہ سمیت تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی میں شیمولیت اختتار کرنے والی روحانی شخصیت نعیم الدین سیالوی کی دعوت پر 30 جنوری کو سرگودھا کادورہ کریں جن کی آمد پر پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر تسنیم احمد قریشی اور دیگر کی قیادت میں کارکنان ان کا استقبال کریں گے۔

بلاول بھٹو اپنے دورہ سیال شریف پر دربار پر حاضری اور لاری اڈا پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ سابق وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی نے بتایا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرادری 12 بجے دن سیال شریف پہنچے گے اس موقع پر ضلع سرگودھا کی اہم شخصیات بھی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ قائد کے استقبال کے لئے سرگودھا ، خوشاب ، بھلوال سے پیپلز پارٹی کے قافلے سیال شریف پہنچیں گے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں