پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ڈویژن بھرمیں قواعدو ضوابط کی خلاف ورزیو ں پر18فوڈ پوائنٹس کو جرمانہ عائد

منگل 5 جولائی 2022 23:36

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2022ء) ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پرفوڈسیفٹی ٹیمیں معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموںنے سرگودھا ڈویژن میںقواعدو ضوابط کی خلاف ورزیو ں پر18فوڈ پوائنٹس کو جرمانہ عائد کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا میں کارروائیاں کرتے ہوئے الحمزہ مِلک شاپ،مدثرمِلک سٹال(قربان چوک)، اعوان ہوٹل ،شفیع صدیق کریانہ سٹور،حافظ ٹریڈرز، اللہ دتہ کھویا ہائوس،کوریا چکن شاپ،المدینہ ہوٹل،مقبول ہوٹل ،بسم اللہ ہوٹل،سالم سویٹس اینڈ بیکرز اورال نثار مِلک سنٹر کو ملاوٹی اور ناقص ناقص دودھ کی سٹوریج، ممنوعہ رنگوں اور کیمیکلز سے اشیاء کی پروڈکشن،زائد المیعاد اشیاء کی فروخت، ، ریکارڈ کی عدم دستیابی اور سابقہ نوٹسز کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث مجموعی طور پر 2لاکھ5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے میانوالی میں معائنے کے دوران لطیف الرحمن ٹی سٹال کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیو ں پر 18 ہزار روپے جرمانہ کیا۔پی ایف اے نے بھکر میں معائنے کے دوران بسم اللہ سپر سٹور اینڈ بیکرز ،گلشن سوئیٹس اینڈ بیکرز اورنیو کوئٹہ پشین وی آئی پی پیالہ ہوٹل کو حفظان صحت کے ناقص انتظامات، پروڈکشن ایریا میں کیڑے مکوڑوں کی موجودگی اور سابقہ نوٹسز کی خلاف ورزیوں کے باعث مجموعی طور پر44ہزار روپے جرمانہ کیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے خوشاب میں چیکنگ کے دوران پاکستان فیملی ہوٹل اورراناشوکت کریانہ سٹور کو صفائی کے ناقص انتظامات اور زائد المیعاد اشیاء کی فروخت کے باعث مجموعی طور پر18ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔پی ایف اے نے سرگودھا ڈویژن میں معائنے کے دوران 100لٹر دودھ،20کلو نمک اور5کلو مضر صحت مصالحہ جات تلف کیے ہیں جبکہ143فوڈ پوائنٹس کو معمولی نقائص پر وارننگ نوٹسز جاری کیے ہیں جن پر عمل نہ ہونے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔اسی طرح بھلوال میں مصنوعی دودھ بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مار کر کیمیکلز سے ملا دودھ بناتے ہوئے ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملاوٹ کا سامان ضبط کر لیا گیااور مجرموں کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں