ریسکیو اہلکاروں نے عید الفطر پر محنت اور ایمانداری کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

پیر 15 اپریل 2024 16:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہرشاہ نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر محنت اور ایمانداری کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الفطر کے حوالے سے ریسکیو کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سرگودھا میں حالات کنٹرول میں رہے اور کوئی بڑا نا خوشگوار واقع پیش نہیں آیا،کنٹرول روم نے عید الفطر کی تعطیلات میں 2647فون کالز موصول کیں جن میں 641کالزایمرجنسی سے متعلق تھیں ، ان میں 199 ٹریفک حادثات، 11لڑائی جھگڑے کے واقعات، 392میڈیکل ،6 آگ لگنے کے واقعات ،بلندی سیگرنے کے 7اور25 متفرق ایمر جنسیز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران 573افرادکو ریسکیو کیا جو شدید نوعیت کے زخمی تھے، ان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیاگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122نے عید کے تمام بڑے اجتماعات کو کوریج دی ، ریسکیوکے دستے اور موٹر بائیک ایمبولینس سروس بھی نماز عید الفطر کے دوران تعینات کی گئی۔آخر میں انہوں نے کہا کہ عید کے دوران ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر عوام الناس سے اپیل کی کہ ٹریفک رولز کی لازمی پابندی کریں اور اپنی گاڑی کی رفتار کو ٹریفک قوانین کی مقرر کر دہ حد سے تجاوز نہ کریں اور حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوں تاکہ کسی بھی نہ گہانی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں