سرگودھا، فلورا فیسٹیول میں پھولوں کے نمائش کے مقابلہ جات میں نرسری مالکان میں کیش ایوارڈزکی تقسیم

پیر 29 اپریل 2024 23:08

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) فلورا فیسٹیول میں پھولوں کے نمائش کے مقابلہ جات میں نرسری مالکان میں کیش ایوارڈزکی تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے)فلورا فیسٹیول میں پھولوں کے نمائش کے انعامات یافتگان کے تعین کے لئے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی نے کمیٹی قائم کی ہے جس کے کنوینئر ڈائریکٹر سٹریس ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملک عبدالرحمن تھے جبکہ پروفیسر یو سی اے، یو او ایس ڈاکٹر شاہد اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت فیلڈ ونگ اسرار حسین کاظم، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت و پی ایچ اے میاں طاہر جمیل اور آئی اے ٹی آئی کے زاہد مختار ممبران میں شامل تھے، جنہوں نے پھولوں کی نمائش کے حوالہ سے ججز کا کردار ادا کیا اور میرٹ کے مطابق اول انعام شبیر نرسری، دوئم انعام پنجاب نرسری اور سوئم انعام بسم اللہ نرسری کو دیا گیا اور نرسری مالکان میں کیش ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔

واضح رہے گارڈن سپرنٹنڈنٹ پی ایچ اے ملک احمد نواز کمیٹی کے فوکل پرسن تھے جبکہ ججز کی اس کمیٹی نے فلورا فیسٹیول کے پہلے روز سے اختتامی دن تک پھولوں کی نمائش کا جائزہ لیا اور اس کے بعد انعام یافتگان کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں